بی آر سی او تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردا ر ادا کررہا ہے، ڈپٹی کمشنر لورالائی

بدھ 25 اپریل 2018 21:27

کوئٹہ۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی عبدالناصر دوتانی نے کہا ہے کہ بی آر سی ایک مثالی ادارہ ہے ۔ جو تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردا ر ادا کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی آر سی فٹ بال گراؤنڈ میں فٹ بال فائنل میچ کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ بی آر سی لورالائی کے اساتذہ انتہائی محنتی ، قابل اور اپنے پیشے سے مخلص ہیں اور ہر سال سالانہ امتحانات میں ادارے کی کامیابی ان ہی اساتذہ کی مرہون منت ہے ۔

ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس ادارے کے ہر مسئلے کو بروقت حل کریں اور اسے مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے ۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں پر اپنی بھر پور توجہ دیں تاکہ اپنے شاندار مقام کو حاصل کرکیمستقبل میںملک و صوبے کی ترقی میں اپنا کردار اد ا کریںڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر طلبہ کیلئے 20ہزار روپے کا اعلان بھی کیا اور ان میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ادارے کے پرنسپل پروفیسر شمس الدین کاکڑ نے بی آر سی آمد پر ڈی سی لورالائی کا شکریہ اد ا کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ بالخصوص موجودہ ڈپٹی کمشنر نے ادارے کے ہر مطالبہ پر لبیک کہا ہے اور دیگر معاملات میں بھی ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :