چیئرمین مفتی گلاب خان کاکڑ کی زیر صدارت مجلس قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ ، شہری منصوبہ بندی و ترقیات کا اجلاس

بدھ 25 اپریل 2018 21:27

کوئٹہ۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی مفتی گلاب خان کاکڑ کی زیر صدارت مجلس قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ ، بی ڈی اے ، جی ڈی اے ، بی سی ڈی اے ، شہری منصوبہ بندی و ترقیات کا اجلاس بدھ کے روز اسمبلی سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہواجس میں صوبائی وزراء و اراکین مجلس پرنس احمد علی احمد زئی، میر غلام دستگیر بادینی ،رکن مجلس محترمہ معصومہ حیات ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ علی اکبر بلوچ ، ایڈیشنل سیکریٹری قانون سید محمد اقبال اور ایڈیشنل سیکریٹری مجلس طاہر شاہ کاکڑ اس کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کچی آبادی کی مستقلی اور کچی آبادی کے ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے مجوزہ بل کا شق وار جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر شرکاء اجلاس کو مجوزہ بل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔ شرکاء نے متفقہ طور پر مجوزہ بل کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات پیش کیں اجلا س میں کچی آبادی کو ریگولر ایز کرنے کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔ بعد ازاں چیئرمین قائمہ کمیٹی مفتی گلاب خان کاکڑ نے شرکاء کا شکریہ بھی اد ا کیا ۔

متعلقہ عنوان :