نقیب اللہ قتل کیس میں کیا سچ کیا جھوٹ ،سب سامنے آ گیا

راو انوار نقیب اللہ کے قتل کے ذمہ داران ہیں،مقتولین کو جھوٹے مقابلوں کے بعد قتل کیا گیا،یہ عمل کھلی دہشتگردی تھا،جے آئی ٹی روپورٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 25 اپریل 2018 19:43

نقیب اللہ قتل کیس میں کیا سچ کیا جھوٹ ،سب سامنے آ گیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-25اپریل 2018 ء) :نقیب اللہ قتل کیس میں کیا سچ کیا جھوٹ ،سب سامنے آ گیا۔جے آئی ٹی روپورٹ کے مطابق راو انوار نقیب اللہ کے قتل کے ذمہ داران ہیں۔مقتولین کو جھوٹے مقابلوں کے بعد قتل کیا گیا،یہ عمل کھلی دہشتگردی تھا۔تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں بنی ہوئی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے اپنی رپورٹ پیش کر دی۔

نقیب اللہ قتل کیس میں کیا سچ کیا جھوٹ ،سب سامنے آ گیا۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی روپورٹ کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار ہی نقیب اللہ قتل کیس میں مرکزی ملزم ہیں۔راو انوار نقیب اللہ کے قتل کے موقع پر موجود تھے۔مقتولین کو دو الگ الگ کمروں میں قتل کیا گیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انہیں جھوٹے پولیس مقابلے کے بعد قتل کیا گیا۔چاروں افراد کو جھوٹے پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا جس کے بعد بعد میں لاشیں دو مختلف کمروں میں ڈال دی گئیں۔جے آئی ٹی رپورٹ کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے میں راو انوار اور ملوث ملزمان نے دہشتگردی کا ارتکاب کیا اور اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

متعلقہ عنوان :