بہاول پور،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکی اکیڈمک کونسل کا46واں اجلاس کاانعقاد

بدھ 25 اپریل 2018 21:32

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کا46واں اجلاس منعقد ہوا۔ گزشتہ تین سالوں میں اکیڈمک کونسل کے 7اجلاس ہو چکے ہیں ۔وائس چانسلر کی ہدایت پر دور رس نتائج کی حامل تدریسی اصلاحات کے نتیجے میں یونیورسٹی میں سال 2015سے سمسٹر کیلنڈر کا نفاذ ہوا جس کی بدولت تمام شعبہ جات میں ہونے والی تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں میں مطابقت اور باقاعدگی پیدا ہوئی ۔

طلبہ وطالبات کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچاہے اور تمام کیمپسز میں ایک ہی تاریخ پر مڈ ٹرم ، فائنل ٹرم کے امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں اور مقررہ شیڈول کے مطابق ہی نتائج کا اعلان کیا جاتا ہے ۔ یونیورسٹی میں ایک باقاعدہ تدریسی شیڈول کی موجودگی کے باعث اساتذہ اور طلباء یکسو ہو کر تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول رہتے ہیںا ور ان میں کسی طرح کی کوئی بھی رکاوٹ پیدا ہونے کا کوئی احتمال نہیں رہتا۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ سازگار تعلیمی ماحول کی بدولت جامعہ کی رینکنگ مختصر عرصے میں 40درجے کے اضافے کے ساتھ 11ویں نمبر پر آگئی اور تحقیق کے لحاظ سے بھی جامعہ اب پنجاب کی 27جامعات میں چھٹے نمبر آتی ہے۔ دریں اثنا ء اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں الحاق کمیٹی کے نئے ممبران کی منظوری دی گئی ۔ شعبہ سیاسیات، مطالعہ پاکستان، عربی، سوشل ورک، ایجوکیشن ، فزیکل ایجوکیشن ، ہارٹیکلچرل سائنسز اور انٹامالوجی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کی منظوری دی گئی اور شعبہ فزکس میںنئے بی ایس اور ایم فل پروگرام شروع کرانے کی منظوری دی گئی۔

رحیم یار خان کیمپس میں بی ایس شماریات کے آغاز کی منظوری دی گئی اور بی ایس سپیشل ایجوکیشن کے پروگرام کے ساتھ بی ایس لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز کی بھی منظور ی دی گئی ۔ اجلاس میں شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے بورڈ آف سٹڈیز میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

متعلقہ عنوان :