بہاول پور،غیر ملکی تربیت یافتہ انٹی رائٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ

بدھ 25 اپریل 2018 21:32

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) غیر ملکی تربیت یافتہ انٹی رائٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ تفصیل کے مطابق بہاول پور پولیس لائنز میں غیر ملکی تربیت یافتہ انٹی رائٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں خصوصی تربیت کے حامل ماسٹرٹرینرز کی جانب سے کورس کرایا گیا ،کورس میں بہاول پور کے ضلع کی پولیس فورس سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں و آفیسران کو جدید اُصولوں پر مبنی انٹی رائٹ کورس کی تربیت دی گئی۔

اِس ٹریننگ کا مقصدمجمع خلاف قانون اور مشتعل مظاہرین کی طرف سے کیے جانے والے حملہ کو روکنا اور اُن کو کنٹرول کرنا ہے۔ پاسنگ آئوٹ کی تقریب میں ریجنل پولیس آفیسربہاول پور جناب وسیم احمد خان صاحب نے شرکت کی،اِس موقع پر SP لیگل رینج بہاول پور کنور راؤ محمد قاسم بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :