وزیراعلیٰ کی ویڈیو کانفرنس ، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اورعوامی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویزوسفارشات کا جائزہ

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے تجاویز مرتب کرنے پر کمیٹی کے اراکین کی کارکردگی کی تعریف

بدھ 25 اپریل 2018 21:37

وزیراعلیٰ کی ویڈیو کانفرنس ، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اورعوامی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کی خاطر موجودہ نظام میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے اوران اصلاحات کامحورصرف اورصرف عوام کوفوری ریلیف فراہم کرنا ہونا چاہیے۔وہ ماڈل ٹاؤن سے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ،جس میں عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اورعوامی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویزوسفارشات کا جائزہ لیاگیا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ نظام میں اہم اصلاحات کر کے عوامی امنگوںکے مطابق بناناضروری ہے۔ہم نے ان تجاویز کو حتمی شکل دے کر آگے بڑھنا ہے تاکہ عوام کوفوری ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔انہوںنے کہا کہ کمیٹی نے انتہائی مفید تجاویز پیش کی ہیں ۔وزیراعلیٰ نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے تجاویز مرتب کرنے پر کمیٹی کے اراکین کی کارکردگی کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ،معروف وکیل مصطفی رمدے اورمتعلقہ حکام ماڈل ٹاؤن سے اجلاس میںشریک ہوئے ۔سابق گورنر پنجاب و ماہرقانون شاہد حامداورایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل عاصمہ حامدنے اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ماہرین قانون،صوبائی محتسب،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزاوراعلی حکام سول سیکرٹریٹ سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میںشریک ہوئے۔