افتخار احمد ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ تھر ی تعینات

بدھ اپریل 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے ڈپٹی ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ کے طور پر کام کرنے والے محمد افتخار کو ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ تھری تعینات کر دیا ہے اور چیف میٹرو پولیٹن پلانر شکیل انجم منہاس کو ان ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہیڈ کوارٹرز)سمیعہ سلیم نے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں بطور سینئر اسٹیٹ افسر کام کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد خلیق الرحمن کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز میں تعینات کر دیا ہے ۔

دریں اثنا محکمہ پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر حکومت پنجاب نے تقرر ی کے منتظر میڈیکل افسر ڈاکٹر سہراب خان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کر دی ہیں۔