پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں نجی اسکول دو روزہ ہڑتال کے بعد کھل گئے

بدھ 25 اپریل 2018 21:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں نجی اسکول دو روزہ ہڑتال کے بعد کھل گئے،پشاور ہائی کورٹ نے فیسوں سے متعلق حکم نہ ماننے والے نجی اسکولوں کو تحویل میں لینے اوراکاؤنٹ سیل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے تھے۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پرائیویٹ اسکولز دو روزہ ہڑتال کے بعد کھول دیئے گئے۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان نے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کو دو دنوں کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا،پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز فیسوںسے متعلق کیس کی سماعت کے دوران حکم نہ ماننے والے نجی اسکولوں کو تحویل میں لینے سمیت اکائونٹ اوراثاثے منجمند کرنے کے احکامات جاری کئے جس کے بعدبدھ کو پرائیویٹ اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :