صوبائی بجٹ 8مئی کو ایوان میں پیش کیا جائیگا ،موجودہ حکومت کا یہ آخری بجٹ ہوگا ، مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی

بدھ 25 اپریل 2018 21:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) وزیراعلی بلوچستان کی مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے کہاہے کہ صوبائی بجٹ 8مئی کو پورے ایک سال کا ایوان میں پیش کیا جائیگا ،موجودہ حکومت کا یہ آخری بجٹ ہوگا اور ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کیلئے اس بجٹ میں خصوصی رعایت دی جائے تاکہ اس حکومت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے کہ یہ غریبوں کی حکومت تھی اور اس میں غریبوں کا فلاح وبہبود کیلئے کام کیاگیا،ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے یہ بات بدھ کے روز ’’این این آئی ‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہاکہ یہ تاثر بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں کہ 2018-19کا بجٹ تین یا چار ماہ کا ہوگا صوبائی بجٹ مکمل ایک سال کا ہوگا ،بجٹ کی تیاری کا مرحلہ آخری مراحل میں ہیں وفاقی حکومت صوبے کیساتھ تعاون نہ بھی کریں تو ہم اپنی وسائل سے تاریخی بجٹ ایوان میں پیش کرینگے جو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :