حکومت نے کسانوں کو کپاس کی کاشت سے لے کر چنائی تک کیلئے 100 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کی ہے‘رفیق رجوانہ
پاکستان اًمن پسند ملک ہے اور اس کے خلاف منفی پراپیگنڈا درست نہیں ،ہم ایک ہی کاز اور گول کے لئے کام کر رہے ہیں ‘گورنر پنجاب
بدھ 25 اپریل 2018 21:47
(جاری ہے)
وفد کی قیادت سینئر جوائنٹ سیکرٹری جاوید ہمایوں نے کی۔ وفد میں بینن کے سفیرMr.Eloi Laourou رکینا فاسو کے سفیر Mr.Dieudonne Windewouga sesire، چاڈ کے سفیر Mr.Ngarbatinanاور مالی کے سفیر Mamodou Henri Mr.کے علاوہ دیگر عہدیدارن بھی شامل تھے۔
ملاقات میں ڈبلیو ٹی او میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور کاٹن کمشنر منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر خالد عبداللہ کے علاوہ آپٹما کے عہدیدار بھی موجود تھے۔گورنرپنجاب نے کہا کہ پاکستان اُن چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں پر کاٹن سے لے کر فیشن ایبل گارمنٹس تک کی ایک مکمل چین ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاٹن انڈسٹری سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے جس کا ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میںاہم کردار ہے ۔ گورنر نے کہا کہ کپاس اور اس سے وابستہ مصنوعات سے ملک کو کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ کپاس کی فصل کو مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے بچانے کے لیے زرعی ادویات کے استعمال کے ساتھ ساتھ کسانوں میں آگاہی پیداکرنے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے ۔ گورنر نے کہا کہ کپاس کی پراسسنگ میں آپٹما کا کردار بہت اہم ہے ۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے وفد کے اراکین کی جانب سے کئے گئے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔بعد ازاں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے اور دُنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے۔ عالمی ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ کوریا سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پنجاب سرمایہ کاری کے لئے موزوںاور ساز گار مواقع موجود ہیں۔ فوڈ انڈسٹری میں کوریا کی دلچسپی سے جدت کی نئی راہیں کھلیں گی اور مقابلے کی فزاء پیدا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ملتان روڈ، قصورمیں کولسن لوٹے چوکو پائی کی نئی فیکٹری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھر پور انداز میں خوش آمدید کہتا ہے اور اس بات کی قوی امید ہے کہ جلد مزید عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی سرمایہ کاروں کے لئے پالیسیاں قابل تحسین ہیں۔ گورنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی بھی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ آج انٹرنیشنل برانڈ پنجاب میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوڈ انڈسٹری کی ترقی کے لئے اس شعبہ میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے مزید بہتری آئے گی۔ اس سے قبل گورنر پنجاب جب افتتاح کے لئے فیکٹری پہنچے تو سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمداقبال خاں ، چیف ایگزیٹو آفیسر لوٹے پالسن عبدالطیف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر فیتہ کاٹ کر فیکٹری کا افتتاح کیا۔مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.