آصف زرداری سے صابر بلوچ کی ملاقات ،بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

بلوچستان سے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی‘ سابق صدر مملکت

بدھ اپریل 21:47

آصف زرداری سے صابر بلوچ کی ملاقات ،بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری سے سینیٹ کے سابق ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان سے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی۔