Live Updates

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ابتدائی مشاورت مکمل ،5نام زیر بحث، پنجاب کا بجٹ چار ماہ کا پیش کرنیکا مطالبہ

بدھ 25 اپریل 2018 21:47

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی زیر صدارت پارلیمانی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی،5نام زیر بحث، پنجاب کا بجٹ چار ماہ کا پیش کرنیکا مطالبہ کر دیا، آئندہ پیر کو اجلاس پھر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کی جبکہ مسلم لیگ قائداعظم سے سردار وقاص حسن موکل، پیپلز پارٹی سے فائزہ ملک، جماعت اسلامی سے ڈاکٹر وسیم اختر، تحریک انصاف نے رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی اور ڈاکٹر مراد راس نے شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کیلئے طارق کھوسہ، شاہد کاردار، حضر حیات گوندل، ڈاکٹر صفدر محمود اور جسٹس ( ر) ملک اللہ نواز کے نام پر غور کیا گیا، اجلاس میں پیش کردہ نام تمام سیاسی جماعتیں مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد آئندہ پیر کو ہونیوالے اجلاس میں ختمی شکل دی جائیگی جس کے بعد نام حکومت کو پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق اپوزیشن پارٹیز نے کہا کہ حکومت نگران حکومت کے قیام سے متعلق آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی جو باعث تشویش ہے، اجلاس میں مالی سال2018-19ء کے بجٹ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب صرف چار ماہ کا بجٹ پیش کرے تاکہ آنے والی حکومت اپنے مینڈیٹ اور منشور کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود کیلئے آئندہ بجٹ پیش کر سکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات