میاں محمد اسلم کی زیر صدرات متحدہ مجلس عمل کے قومی ور کر کنونشن کی انتظامی کمیٹیوں کا جا ئزہ اجلاس

بدھ 25 اپریل 2018 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام دو مئی کے قومی ور کر کنونشن کی انتظامی کمیٹیوں کا جا ئزہ اجلاس نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی زیر صدرات منعقد ہو ا،جس میںجمعیت علماء اسلام اسلام آباد کے صدر مولانا عبدالرئوف ،سیکرٹری جنرل ،مفتی عبداللہ ، امیر جماعت اسلامی سلام آباد نصراللہ رندھاوا ،امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی ،نائب امیر محمد کاشف چوہدری ، صا حبزادہ ولی اللہ بخاری ، جمعیت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ مقصود احمد ، جمعیت علماء پاکستا ن کے فہیم کیا نی ،اسلامی تحریک اسلام آباد کے صدر سید نیئر اقبال ، مفتی مولانا سید قاسم سمیت دیگر علماء اکرام نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا 2 مئی کوقومی ور کر کنو نشن اسلام آباد کے کنو نشن سینٹر میں منعقد ہو گا،جس میں ہزاروں افرد شر یک ہوں گے ، کنونشن صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک جا ری رہے گا ،جس سے متحدہ مجلس عمل کے مر کزی قائدین مولانا فضل الر حمن ، سینیٹر سراج الحق ،علامہ ساجد علی نقوی ، پرو فیسر ساجد میر، علامہ شاہ انس نو رانی ، متحدہ مجلس عمل کے مر کزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، سمیت دیگر رہنماء خطاب کر یں گے ۔

اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا 2مئی کو اسلام آباد میں ہونے والے ایم ایم اے کے کنونشن میں اسلام آباد سے بڑی تعدادمیں شر کا ء کی حا ضری کو یقینی بنایا جا ئے گا ،انھوں نے کہا باریاں لینے والی جماعتیں عوام کو جو دے سکتی تھیں دیدیا آج اگر ملک میں غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری ، کرپشن اور لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ہیں تو یہ انہی پارٹیوں کے تحفے ہیں ۔

عوام آئندہ انتخابات میں متبادل پلیٹ فارم ایم ایم اے کو خدمت کا موقع دیں۔ میاں محمد اسلم نے کہا دینی مدارس ، جامعات کے نوجوان طلبہ و طالبات متحدہ مجلس عمل کا ہراول دستہ بنتے ہو ئے میدان میں آئیں اور مساجد ، بازاروں ، چوراہوں ، ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم اور کارنرمیٹنگز کا محاذ سنبھاکردینی ووٹرز کو سیکولر مفادپرست ، جاگیرداروں ، وڈیروں کے شکنجے سے آزاد کرائیں ۔