امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کو بریک نہ لگائی جا سکی، قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 25 اپریل 2018 20:07

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کو بریک نہ لگائی جا سکی، قیمت پاکستان کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کو بریک نہ لگائی جا سکی جس کے باعث قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلدن ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں مزید ایک روپیہ مہنگا ہونے سے 119روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 115 روپے 62 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔ جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 3 روپے 88 پیسے کا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں ڈالر کی قدر اتنی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :