لاہور ہائیکورٹ میں لیگی ایم پی اے نواز ملک اور انکے بھائی میئر فیصل آباد کی نااہلی کی درخواست پر سماعت

لیگی ایم پی اے ملک نواز کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کر لی

بدھ 25 اپریل 2018 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں لیگی ایم پی اے نواز ملک اور انکے بھائی میئر فیصل آباد کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ، لیگی ایم پی اے ملک نواز کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کر لی۔ عدالت نے لیگی ایم پی اے ملک نواز کے وکیل کو 27اپریل تک مہلت دے دی۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیئرمین ملک تاج احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایم پی اے نواز ملک اور انکے بھائی مئیر ملک رزاق نے اپنے کاغذات نامزدگی میں قرضہ جات چھپائے،اثاثے جات اور قرضہ حاصل کرنے کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر صادق اور امین نہیں رہے،عدالت نے دونوں بھائیوں سے جواب طلب کر رکھا تھا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مئیر فیصل آباد اور انکے بھائی ایم پی اے کو نااہل قرار دے۔