ڈبلیوایس ایس پی کوہاٹ کے زیراہتمام صفائی کے حوالے سے واک

بدھ 25 اپریل 2018 22:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) واٹر انیڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی کوہاٹ کی طرف سے کوہاٹ شہر کو صاف ستھرارکھنے اور عوام میں صفائی کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کیلئے ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ٴْخیبر انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسسزکے پرنسپل ،ٹیچرز ، ڈبلیو ایس ایس سی سٹاف اور علاقے کے مقامی لوگوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔

واک کا آغا زخیبر انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسسزکے مین گیٹ سے ہوا جو کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہا ٹ کے ایمرجنسی گیٹ پر اختتام پذیر ہو ا۔واک کے شرکاء نے بینرزاور پلے کارڈاٴْٹھا رکھے تھے جس پر صحت اور صفائی کے حوالے سے عوام کی آگاہی کیلیے کلمات درج تھے۔ٴْخیبر انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسسزکے پرنسپل پروفیسر محمد لال خٹک نے واک میں شریک طلبا ء وطلبات پر زور دیتے ہوا کہاکہ ڈاکٹروں کا معاشرے میں ایک اہم کردار ہے،انہیں چاہیے کہ وہ مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ انہیں صفائی کے حوالے سے بھی آگاہی دیتے رہیں۔

(جاری ہے)

جس طرح وہ اپنے گھروں کو صاف رکھتے ہیں اسی طر ح ہسپتال کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹو عارف روف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحثیت مسلمان صرف کہنے کی حد تک کہتے ہیں کہ صفائی نصف ایمان ہے مگر اس پر عمل کوئی نہیں کرتا۔آج یہاں ہسپتال میں جمع ہونے کا مقصد یہی تھا کہ ڈبلیو ایس ایس سی ڈاکٹرز کے ذریعے کوہاٹ کے عوام کو صحت و صفائی کا پیغام دیں۔

اٴْن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ دن رات عوام کی خدمت اور صفائی کیلیے مزید اقدامات کرنے میں کوشاں ہیں اور وہ اس سلسلے میں عوام سے بھی صفائی کے حوالے سے بھی تعاون کی امید رکھتے ہیں۔واک کے اختتام پر میڈیکل کے طلبا و طلبات نے عہد کیا کہ وہ بحیثیت ڈاکٹر صفائی اور صحت کے معاملے میں اپنا فرض اور کردار بخوبی نبھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :