سکردومیں دوروزہ قومی ادبی میلہ اگلے ماہ سے شروع ہوگا

بدھ 25 اپریل 2018 22:03

سکردو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء)سکردومیں اگلے ماہ سے قومی ادبی میلہ شروع ہوگا جو دودن جاری رہے گا جس میں پورے ملک سے نامور دانشور ،ادیب ،شاعر اور قلم کارشرکت کرینگے ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلتستان کی ادب ،ثقفت اورسیاست کے فروغ کیلئے یہ دو روزہ ادبی میلہ بہت مددگار ثابت ہوگا کیونکہ اس میلے کے ذریعے بین الاقوامی اور قومی سطح پر ایک اچھا خوبصورت اورخوشگوار پیغام دنیاکوملے گا انہوں نے کہاکہ ادبی میلہ بلتستان کی ادب ،ثقافت،روایات،شاعری خصوصاً سیاحت کے فروغ میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیارکریگا۔