قبائلی علاقہ جات کے صوبے میں ضم اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں 23 نشستوں کا اضافہ کردیا جائے گا

بدھ 25 اپریل 2018 22:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) قبائلی علاقہ جات کے صوبے میں ضم اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں 23 نشستوں کا اضافہ کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کی مجموعی تعداد 124سے بڑھ کر 147ہو جائیگی فاٹا کے تمام ایجنسیوں ، ایف آرز کے لئے نشستیں ہو نگی جبکہ خواتین کی خصوصی نشستیں بھی ہو نگی فاٹا کے صوبے میں ضم کرنے اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کے لئے آئین کے آرٹیکل 106میں ترامیم کی جا رہی ہیں ۔ جس کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی میں اٹھارہ جنرل ، چار خواتین کی مخصوص اور ایک اقلیت کی نشست ہو گی صوبائی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد مجموعی طور پر 147ہو جائیگی جن میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد 22سے بڑھ کر 26ہو جائیگی جنرل نشستیں 124سے بڑھ کر 147ہو جائیگی ۔