وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی ملاقات
جنوبی پنجاب کی ترقی او رخوشحالی کے سفر کو مزید تیز کرینگے،جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل دیکر انہیں انکا حق دیا گیا ہے پنجاب کے ہر پروگرام میں جنوبی پنجاب کو 10 فیصد زائد کوٹہ دیا گیاہے، سرکاری سکولوں میں بچیوں کا وظیفہ 1000روپے ماہانہ کیا گیا ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے نعرے کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا:شہبازشریف مسلم لیگ(ن) نے جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام اوربہاولپور کے سابق صوبے کو بحال کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی سے قرارداد یں منظورکرائی ہیں آپ کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ووٹ بینک بڑھا ہے :اویس لغاری
بدھ 25 اپریل 2018 22:07
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ 2010ء کے دوران جنوبی پنجاب میں آنیوالے بد ترین سیلاب میں منتخب نمائندوں کے ساتھ ملکر وہاں کے عوام کی بھر پور خدمت کی۔
انہوںنے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور میں جنوبی پنجاب کے عوام کو بری طرح نظرانداز کیا- سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے مسائل کو حل نہیں کیا- انہوںنے کہا کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کیلئے اربوں روپے کے وسائل صرف کئے گئے ہیں-آج جنوبی پنجاب کے دیہی علاقوں میں ہزاروں کلومیٹر کارپٹڈ سڑکیں بچھائی گئی ہیں- انہوںنے کہا کہپاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایسے اقدامات نہیں کئے گئے جو ہم نے کئے ہیں-میں جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت کی ذمہ داری اپنا فرض سمجھتا ہوں- انہوںنے کہا کہجنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے پروگراموں پر پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں- آج جنوبی پنجاب بھی پنجاب کے بڑے شہروں کی طرح ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہی- اویس لغاری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔آپ نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ آپ کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ووٹ بینک بڑھا ہے ۔جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کیلئے آپ کا ویژن اورمحنت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں جنوبی پنجاب کے شہروں اور دیہاتوں میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.