حیدرآباد،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق و نادر افراد کو ملنے والے پیسوں میں کٹوتی کا انکشاف

،اسسٹنٹ ڈائریکٹر جامشورو شکایت پر فرنچائز پہنچ گئے

بدھ 25 اپریل 2018 22:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق و نادر افراد کو ملنے والے پیسوں میں کٹوتی کا انکشاف۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر جامشورو شکایت پر فرنچائز پہنچ گئے ،کٹوتی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کیلئے حکام کو آگاہ کروںگا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ۔تفصیلات کے مطابق کوٹری میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق ونادر افراد کو حکومتی امداد کی ملنے والی رقم 5ہزار روپے میں سے 300روپے کٹوتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

کوٹری میں گزشتہ دو روز سے موبائل فرنچائز پر حکومتی امداد وصول کرنے والوںکا تانتا بندھا ہوا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرنچائز مالکان نے حکومتی امدای رقم سے غیر قانونی کٹوتی کرنا شروع کردی ہے جس کی شکایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جامشورو نے موقع پر پہنچ کر متاثرین سے معلومات حاصل کیں جبکہ فرنچائز مالک کو تنبیہ کرتے ہوئے کٹوتی کرنے سے منع کردیا اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ حکومتی امداد کی رقم میں کٹوتی ہرگز نہیں کی جاسکتی تاہم بعض فرنچائز مالکان نے کٹوتی کرکے مال بٹور رہے ہیں جس کی شکایت اعلی حکام کو ارسال کی جائیگی جس پر متعلقہ فرنچائز کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :