ملک وال، اقتدار میں آکر ملک لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے سزا دلائیں گے، عمران خان

جب میں اچھے کام کروں تو آپ میرے ساتھ وفادار رہیں اور اگر میں کرپشن کرکے پیسہ باہر بھیجوں تو میرا ساتھ چھوڑ دینا ہماری حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دے کر ان کا معیار زندگی بلند کرکے پاکستان کو فلاحی ریاست بنائے گی، چیئرمین تحریک انصاف کا جلسہ عام سے خطاب

بدھ اپریل 22:12

ملک وال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) اقتدار میں آکر ملک لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے سزا دلائیں گے، ہماری حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دے کر ان کا معیار زندگی بلند کرکے پاکستان کو فلاحی ریاست بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنڈمکو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب میں اچھے کام کروں تو آپ میرے ساتھ وفادار رہیں اور اگر میں کرپشن کرکے پیسہ باہر بھیجوں تو میرا ساتھ چھوڑ دینا انہوں کہا کہ کسانوں اور محنت کشوں کا موجودہ دور میں استحصال کرتے ہوئے انہیں گنے کی قیمت کم دی گئی ہے صرف جہانگیر ترین نے پوری قیمت ادا کی ہے عمران خان نے کہا کہ ندیم افضل چن کے تحریک انصاف میں آنے پر پوری پارٹی خوش ہے اور میں ندیم افضل چن اور وسیم افضل چن کوپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہا کہ نواز شریف 35 سال سے پنجاب پر قابض ہے جس سے چھٹکارا صرف عمران خان ہی دلا سکتا ہے ندیم چن نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید بے نظیر کے مشن کو عمران خان لے کر چل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کیا پیپلز پارٹی کا نظریہ شرجیل میمن ہے مجھے نظریے سے زیادہ عوام پیاری ہے اور میں غیر مشروط طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہا ہوں مگر اقتدار میں آکر عمران خان بھلوال کو ضلع کا درجہ ضرور دیں جلسہ سے شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکوال اور بھلوال کا علاقہ کیلی فورنیا ہے اور لوگ بڑے محنتی ہیں انہوں نے کہا کہ 29 اپریل کے دن ن لیگ کی حکومت کا دھڑن تختہ ہو جائے گا اور پی ٹی آئی آئندہ وفاق کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

جلسہ سے جہانگیر ترین ، ،نذر محمد گوندل ، امیتاز صفدر ورائچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر عاشق اعوان ،اعجاز چوہدری راجہ ریاض احمد پی ٹی آئی کے رہنماوں سمیت پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت موجود تھی ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کے بعد ندیم افضل چن کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔