سینیٹر مشاہد حسین سید کی سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے وفد سے ملاقات

وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا

بدھ 25 اپریل 2018 22:12

سینیٹر مشاہد حسین سید کی سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے وفد سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان سے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ(ن) کے وفد نے ملاقات کی جو کہ آج بدھ کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں منسٹرآفس میں ہوئی ۔ وفد میں مسلم لیگ(ن) یورپ کے صدر شمروز الہی گھمن ، پاکستان مسلم لیک سمیڑیال کے صدر محمد مشتاق بٹ اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے شیخ عبدالمجید طاہر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ مریم نواز نے سیالکوٹ میں بڑا کامیاب جلسہ کیا وہ ہماری بہادر بیٹی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لئے باعث فخر ہے ہم اپنے قائد کی غیر مشروط پور پر حمایت کریں گے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہر دلعزیز پارٹی ہے اور نواز شریف سیالکوٹ کے عوام میں آج بھی مقبول ہیںوفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لئے سیالکوٹ کے عوام کی حمایت و تعاون کو بھی سراہا۔