حیدرآباد، مختلف تنظیموں اور افراد کاپریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے

بدھ 25 اپریل 2018 22:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے۔حیدرآباد کی رابعہ کا لو نی کی رہا ئشی مسماة نو ر جہا ں کو لا چی نے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے ما لی مدد کیلئے اپیل کر تے ہو ئے بتا یا کہ میر ا شوہر گذ شتہ کئی عر صہ سے جگر کے مو ذ ی مر ض میں مبتلا ہے اور میر ے چار معصوم بچے ہیں جنہیں دو وقت کی روٹی کھلانے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں ،انہو ںنے کہا کہ چند روز تک محلہ کے لو گ میر ی ما لی مدد کر تے تھے لیکن اب انہوںنے بھی انکار کر دیا ہے جبکہ شوہر کے علا ج کیلئے گھر کا تمام سامان فر وخت کر چکے ہیں ،انہوںنے کہا کہ میر ا شوہر گذ شتہ دو سال سے بیماری کے سبب زند گی اورموت کی کشمکش میں ہے جبکہ گھر نہ ہو نے کے با عث ہم جھو نپڑ ی میں رہنے پر مجبور ہیں اور ہما را کو ئی بھی ذریعہ معاش نہیں ہے ،انہوںنے حکومت اور مخیر حضر ات سے اپیل کی کہ میر ے شوہر کا سر کا ری خر چ پر علا ج کر اکر میر ے معصوم بچوں کی کفا لت کا بند وبست کیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

حیدرآباد کے علا قے حسین آباد کی رہائشی رادھا بھیل نے شوہر کے مظا لم کے خلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاج کر تے ہو ئے بتا یا کہ میر ا شوہر نشے کا عادی ہے اور چار ما ہ قبل میر ی شادی ساون بھیل سے ہو ئی تھی اور شادی کے بعد سے ہی مجھے روزانہ تشدد کا نشانہ بنا تا ہے ،انہوںنے بتا یا کہ اب میں نے تشد د کے خلاف احتجاج کیا تو میر ے شوہر ساون بھیل نے مجھے زبا نی طو ر پر طلا ق دے دی ہے اور اس حو الے سے میں نے عدالت میں بھی درخو است دائر کی ہے جس کے بعد مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،انہوںنے اربا ب اختیار سے اپیل کی کہ میر ے ظالم شوہر سے مجھے نجات دلا کر تحفظ اور انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

نواب شاہ کی زرداری بر ادری سے تعلق رکھنے والے پیپلز پا رٹی کے کا رکنان نے نو کر یا ں نہ ملنے کے خلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے علا متی بھو ک ہڑ تا ل جا ری رکھی ۔اس موقع پر شاہ بیگ زرداری ، عبد القیو م زرداری ، گل بہا ر زرداری اور دیگر نے کہا کہ ہم پیپلز پا رٹی کے سینئر کا رکنان ہیں لیکن افسوس کہ پا رٹی کے مقامی رہنما ء ہمیں نو کر یو ں سمیت دیگر معاملا ت میں نظر انداز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سینئر کا رکنان ما یو سی کا شکا ر ہیں ،انہو ںنے کہا کہ ہم تعلیم یا فتہ ہے اور میر ٹ پر روز گا ر چا ہتے ہیں لیکن مقامی رہنما ء میر ٹ پر روز گا ر دینے کے بجا ئے رشوت طلب کی جا رہی ہے اور نو کر ی کیلئے 8سے 10لا کھ روپے فی کا رکن سے طلب کیئے جا رہے ہیں ،انہو ںنے پیپلز پا رٹی کی اعلیٰ قیا دت سے اپیل کی کہ معاملے کا نو ٹس لیکر سینئر کا رکنان کو میر ٹ پر روزگا ر فر اہم کیا جا ئے دوسر ی صورت میں علامتی بھو ک ہڑ تا ل جا ری ر ہے گی ۔

با اثر افراد کی جانب سے گھر سے بے دخل کر نے کیلئے دی جا نے والی دھمکیوں کے خلاف ٹنڈوباگو کے گوٹھ االلہ داد چانڈ یو کے رہا ئشی عبد الر حما ن شاہ نے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاج کر تے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا کہ معاملے کا نو ٹس لیکر مجھے اور میر ے اہل خا نہ کو تحفظ فر اہم کیا جا ئے ۔انہوں نے بتایاکہ جما لی اور چانڈ یو بر ادری کے لو گو ں نے میر ے گھر پر قبضہ کر نے کیلئے مجھے بے دخل کیا جا رہا ہے اور انکار کر نے پر قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،انہو ںنے بتا یا کہ مذکورہ با اثر افراد نے چند روز قبل میر ے گھر پر بھی حملہ کرکے عورتو ں اور بچوںکو سخت تشد د کا نشانہ بنا یا اور گھر نہ خا لی کر نے کی صورت میں سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے چلے گئے ،انہو ںنے بتا یا کہ اس حو الے سے متعلقہ تھا نہ میں رپو رٹ درج کر ائی ہے لیکن پو لیس با اثر افراد کے خلاف کا روائی کر نے کیلئے تیا ر نہیں ہے ۔

سجا ول کے گو ٹھ مو سیٰ خا ن چانڈ یو کے رہا ئشی مو ر خا ن چانڈ یو نے با اثر افراد کی جانب سے جھو ٹے کیس درج کر انے اور غیر قانونی طو ر پر واٹر کو رس تو ڑ کر گنے کی فصل پر قبضہ کر نے کی کو شش کر نے کے خلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا اس موقع پر الزام عائد کر تے ہوئے انہو ںنے بتا یا کہ علا قہ کے رہا ئش پذ یر بااثراور جرائم پیشہ افراد میر جا نوری اور وزیر جا نو ری نے انتقامی کا روائی کر تے ہو ئے میر ے خلاف گند م کو آگ لگا نے اور ایک لڑ کی صغرا ں کو اغو اء کر نے اور تشد د کا نشانہ بنا نے کا الزام لگا کر جھو ٹا کیس درج کر ادیا ہے جبکہ مذکورہ با اثر افراد ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں ملو ث ہیں اور انکے خلاف کیس بھی داخل ہیں ،انہو ںنے ارباب اختیا ر سے مطا لبہ کیا کہ با اثر افراد کے مظا لم کا نو ٹس لیکر مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

ٹنڈ و با گو شہر کے رہا ئشی میر محمد جما لی نے زمین پر قبضہ کیئے جا نے والے با اثر افراد کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کر تے ہوئے الزام عائد کیا کہ مجھے گو ٹھ میں تقسیم سے قبل 84ایکڑ زمین حکومت کی طر ف سے ملی ہے جس پر اب گو ٹھ کے با اثر شخص نے قبضہ کر لیا ہے جبکہ میں مذکورہ زمین پر 1984ء سے فصل تیا ر کر ر ہا ہو ں اور با اثر وڈ یر ے نے اسلحہ کے زور پر زمین پر قبضہ کر نے کے بعد مسلح افراد کو بٹھا دیا ہے ،انہو ںنے وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ اور ارباب اختیا ر سے اپیل کی کہ میر ی زمین سے قبضہ ختم کر اکر با اثر شخص کے خلاف کا روائی کرکے مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

ٹنڈ و با گو کے گو ٹھ شادی خا ن جما لی کے رہا ئشی خا ن محمد جما لی نے با اثر وڈ یر ے کے خلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاج کر تے ہو ئے الزام عائد کیا کہ گو ٹھ شادی خا ن جما لی میں میر ی 16ایکڑ زرعی زمین ہے اور اس زمین کو گو ٹھ کا با اثر و ڈ یر ہ زبر دستی اپنے نا م کر وانے کیلئے مجھ پر دبا ئو ڈ ال ر ہا ہے اور زمین اُ سکے نا م لکھ کر نہ دینے کی صورت میں سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دے ر ہا ہے ،انہو ںنے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ مذکورہ و ڈ یر ے کے خلاف قانونی کا روائی کرکے مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے ۔