چیف ایگزیکٹیو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو نے حیسکو حیدرآباد کے مختلف شکایتی مراکز کا اچانک دورہ

عملے کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ ساتھ شکایتی مرکز پر آنے والے بجلی صارفین کی شکایات کو سنا ،شکا یتی مر کز کے انچارج فیا ض احمد کو فر ائض میں غفلت بر تنے پر شو کا ز نو ٹس جا ری کرکے تبا دلہ کر دیا

بدھ 25 اپریل 2018 22:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو نے حیسکو حیدرآباد کے مختلف شکایتی مراکز کا اچانک دورہ کیا اور عملے کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ ساتھ شکایتی مرکز پر آنے والے بجلی صارفین کی شکایات کو سنا ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے دورے کے دوران بجلی صارفین نے حیسکو افسران کی شکایات کے انبار لگادیئے ،حیسکو چیف نے قاسم آباد شکایتی مرکز کے دورے کے دوران شکا یتی مر کز کے انچارج فیا ض احمد کو فر ائض میں غفلت بر تنے پر شو کا ز نو ٹس جا ری کرکے تبا دلہ کر دیا ،اس موقع پر حیسکو چیف نے کہا کہ حیسکو کے افسر ان اور ملازمین کے فر ائض میں شامل ہے کہ وہ بجلی صارفین کو بہتر سر وس فراہم کر یں اور جو بھی افسر یا ملازم غفلت یا کو تا ہی کا مظا ہر ہ کر ے گا اُس کے خلاف کا روائی کی جا ئے گی ،انہوںنے کہا کہ میر ا شکا یتی مر اکز کے دورے کا مقصد بجلی صارفین سے پیش آنے والے مسائل اور انکے حل کیلئے معلو ما ت حا صل کر نا ہے اور ہما ری کو شش ہے کہ حیسکو کی جانب سے صارفین کو بجلی کی بہتر سہو لت فراہم کی جا ئے تا کہ صارفین کو کسی بھی طر ح کی پر یشانی کا سامنا نہ کر نا پڑ ے ،انہوںنے کہا کہ اس وقت حیدرآباد میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ شیڈ ول کے مطابق ہو رہی ہے اور حیسکو کے شکا یتی مر اکز 24گھنٹے عوام کی شکا یت کیلئے کھلے ہو ئے ہیں اور صارفین ان سینٹر وں پر فون کا ل کے ذ ریعے بھی اپنے علا قے کی شکا یات رجسٹر ڈ کرا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :