ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار رشید احمد زرداری کی زیر صدارت تعلیمی اداروں کے متعلق ڈسٹرکٹ ریفارم اور سائٹ کمیٹی کا اجلاس

ضلع بھر میں پرائمری ، سیکینڈری اورہائر سیکینڈری گرلز اور بوائز اسکولوں میں بچوں کی تعلیم و تربیت، اسکولوں کی عمارتوں کی مرمت، تزئین و آرائش، ایس ایم سی فنڈز کے استعمال اور بایو میٹرک سسٹم کے تحت اساتذہ کی حاضری کو چیک کرنے اور یقینی بنانے اور ضلع بھر میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا

بدھ 25 اپریل 2018 22:18

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار رشید احمد زرداری کی زیر صدارت تعلیمی اداروں کے متعلق ڈسٹرکٹ ریفارم اور سائٹ کمیٹی کا اجلاس کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈوالہیار میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں پرائمری ، سیکینڈری اورہائر سیکینڈری گرلز اور بوائز اسکولوں میں بچوں کی تعلیم و تربیت، اسکولوں کی عمارتوں کی مرمت، تزئین و آرائش، ایس ایم سی فنڈز کے استعمال اور بایو میٹرک سسٹم کے تحت اساتذہ کی حاضری کو چیک کرنے اور یقینی بنانے اور ضلع بھر میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کتب کی تقسیم کے حوالے سے شکایات آرہی ہیں اور معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بروقت اور صحیح طریقے سے کتب کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے تعمیراتی، مرمت کے اور تزئین و آرائش کے کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ طالب علموں کے تعلیمی عمل میں کوئی خلل نہ آئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں طالبعلموں کے داخلہ بڑھانے کے سلسلے میں مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اور ہر گھر پر جاکر والدین اور بچوں اور بچیوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کیلئے رہنمائی کی جا رہی ہے۔ اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف مانیٹرنگ آفیسر نے بتایا کہ بایو میٹرک نظام سے اساتذہ کی حاضری میں بہت بہتری آئی ہے اور ٹیمیں باقائدہ اسکولوں کے دورے کر رہی ہیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ایس ایم سی فنڈز کو تعلیمی اداروں اور طالبعلموں کیلئے بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ انجینئر کو یہ بھی ہدایت کی کہ گائوں میر محمد جروار کے ہائی اسکول کو حکومت کی جانب سے 15 کمپیوٹر فراہم کئے گئے ہیںاس لئے اسکول کے کمپیوٹر لیب کی کھڑکیوں کو گرل لگائی جائے۔

متعلقہ عنوان :