پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تھانوں کو مضبوط کیا جائے گا،سی پی او کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ اپریل 22:18

راولپنڈی 25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ کہا کہ میں جہاں بھی رہا ہوں صحافی دوستوں سے اچھا تعلق رہا ہے ۔راولپنڈی میں بھی صحافی برداری سے اچھا تعلق رہے گا ۔ آپ کواگر راولپنڈی میں کسی جگہ جرم نظر آئے تو نشاندہی کریں انشاء اللہ کاروائی ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سی پی او آفس میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

جس میں کثیر تعداد میں میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ سی پی او راولپنڈی نے بات کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تھانوں کو مضبوط کیا جائے گا اچھی شہرت کے حامل افسران کو ڈھونڈ کر تھانوں ایس ایچ او لگایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پولیس ملازمان کو ہفتہ وار ریسٹ دینے کے بارے میں بھی سوچا جا رہا ہے۔ ۔اس کے علاوہ سی پی او راولپنڈی نے میڈیا کے نمائندوں کو کہا کہ آپ کا اور ہمارا تعلق مضبوط ہوناچاہیے ۔

سی پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ ڈولفن فورس پر نئے سرے سے توجہ دے رہا ہوں 15اکثر مصروف ملتا ہے اس کا حل بھی کیا جا رہا ہے کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکمت عملی بنا لی ہے ۔ ایس ایچ او روزانہ کی بنیاد پر تھانوں میں بیٹھا کریں گے جو خود سائلین کو سن کر ان کی دادرسی کریں گے جرائم برخلاف املاک کی ایف آئی آر فوری درج کی جا رہی ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :