خصوصی افراد کاروبار کیلئے انتہائی سودمند ہو سکتے ہیں،فوزیہ خورشید

بدھ اپریل 22:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر فوزیہ خورشید نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کاروبار کیلئے انتہائی سودمند ہو سکتے ہیں اور قوت سماعت اور بصارت سے محروم افراد اور کسی جسمانی نقص کا شکار افراد کسی بھی کاروبار کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں اور خصوصی افراد کو معاشرے کا فائدہ مند شہری بنانے کیلئے ضروری ہے کہ کاروباری حضر ات اس ضمن میں اقدامات کریں۔

انہوںنے کہاکہ عمومی طور پر کاروباری حضرات میں خصوصی افراد کو ملازمت دینے کا رحجان نہیں اور اس کی بنیادی وجہ آگاہی کی کمی ہے کیونکہ خصوصی افراد اپنی فلیڈ میں نارمل افرادسے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوںنے خصوصی افراد کیلئے انٹرویو اور سی وی بنانے کی مہارتوں کیلئے ’’ وی گو‘‘ بزنس کنسلٹنگ کے زیر اہتمام منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ٹریننگ ورکشاپ میں 40سے خصوصی افراد شریک ہوئے۔ ورکشاپ سے ڈائریکٹر وی گو بزنس کنسلٹنگ سمرہ اعظم نے بھی خطاب کیا۔ ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد خصوصی افراد کو کو 30اپریل کو منعقد ہونیوالے نوکری میلہ میں شرکت کا اہل بنانا ہے۔سمرہ اعظم نے کہاکہ کاروباری حضرات عومی طور پر خصوصی افراد کو ملازمت دینے کیلئے خدشات کا شکار ہوتے ہیں اور اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ خصوصی افراد میں پوشیدہ صلاحیتوں سے آشنا نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہاکہ معذور افراد اپنا سی وی مہارت سے تیار کریں اور کسی بھی ملازمت کے انٹرویومیں بلا خطر و خوف شریک ہوں اور انٹرویو کی مہارتوں سے بھی ضروری اگاہی ضروری ہے۔