کوئٹہ کی احتساب عدالت میں گندم خوردبردکیس کی سماعت

بدھ 25 اپریل 2018 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) کوئٹہ کی احتساب عدالت میں گندم خوردبردکیس کی سماعت،کیس میں نامزدملزم سابق صوبائی وزیرخوراک عدالت میں پیش،کیس میں نامزد ملزم سابق گودام انچار ج حسین آفریدی کے وکیل کی استدعا پر گواہان کے بیانات پر جرح نہ ہوسکی،کوئٹہ کی احتساب عدالت میں گندم خوردبرد کیس کی سماعت عدالت کے جج پزیراحمد بلوچ نے کی، کیس میں نامزد ملزم سابق وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ کے علاوہ دیگر ملزمان سابق سیکرٹری خوراک علی بخش، سابق ڈائریکٹراورگودام انچارج حسین آفریدی بھی عدالت میں پیش ہوئے،تاہم ملزم حسین آفریدی کے وکیل کی استدعا پر گواہان کے بیانات پر جرح نہ ہوسکی،بعد میں گندم خوردبرد کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :