رکن بلوچستان اسمبلی سردارعبدالرحمان کھیتران کیخلاف قتل اور اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت سات مئی تک ملتوی

بدھ 25 اپریل 2018 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رکن بلوچستان اسمبلی سردارعبدالرحمان کھیتران کیخلاف قتل اور اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت ہوئی ،سماعت بغیرپیشرفت کے ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ انسداد دہشتگردی عدالت ون میں قتل و اغواء برائے تا وان کیسز کی سماعت ہوئی ،مقدمات میں نامزد رکن بلو چستان ا سمبلی عبدالرحمن کھیتران عدالت میں پیش ہوئے سر کا ر کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر زاہد علی خان نے کیس کی پیروی کی۔عدالت نے کیس کی سماعت 7 مئی تک ملتو ی کردی۔