اوکاڑہ، کاٹن فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے 24گھنٹے کی مسلسل جدو جہد کے بعد مکمل قابو پالیا

آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے، فیکٹری مالکان کا موقف

بدھ اپریل 22:39

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) کاٹن فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے 24گھنٹے کی مسلسل جدو جہد کے بعد مکمل قابو پالیا آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے فیکٹری مالکان کا موقف تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جی ٹی روڈ سے ملحقہ روڈ پر واقع سلیمان کاٹن فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کی اطلاع پر فائر بریگیڈ انچارج مرزا یونس نے آگ بھجانے والی چھ گاڑیوں اور دیگر مشینری کی مدد سے موقع پر پہنچ کر آ گ پر قابو پانے کی بر وقت کوشش کی تاہم گانٹھیں زیادہ ہونے اور آگ کی شدت کے باعث آگ بجھانے کا عمل چوبیس گھنٹے سے زائد تک جاری رہا اس دوران فائر بریگیڈ کے فائر فائٹروں نے فیکٹری میں لگنے والی آگ پر بمشکل قابو پالیا مرزا یونس کے مطابق اب کولنگ کا عمل جاری ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق فیکٹری مالکان کا کہنا تھا کہ فیکٹری کو آگ لگی نہیں بلکہ مبینہ طور پر لگائی گئی ہے مقامی پولیس بھی اس سلسلہ میں تحقیقات کر رہی ہے چیر مین بلدیہ چوہدری اظہر اور انفراسٹکچر برانچ کے احمر شہزاد ،شاہد جمیل ،محمد ثمران اور قیصر ناگی اور تھانہ بی دویژن کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی

متعلقہ عنوان :