اوکاڑہ،کچہری روڈ رینالہ خورد کے علاقہ میں بچوں کو سکول لے جاتے ہوئے رکشہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

رکشہ میں سوار بچوں کو اتارتے ہوئے رکشہ ڈرائیور معمولی جھلس گیا رکشہ جل کر مکمل تباہ ہو گیا

بدھ 25 اپریل 2018 22:39

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) کچہری روڈ رینالہ خورد کے علاقہ میں بچوں کو سکول لے جاتے ہوئے رکشہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی رکشہ میں سوار بچوں کو اتارتے ہوئے رکشہ ڈرائیور معمولی جھلس گیا رکشہ جل کر مکمل تباہ ہو گیاتفصیلات کے مطابق رینالہ خورد کا رہائشی رکشہ سورا جلیل نامی شخص سکول کے بچوں کو چھوڑنے جا رہا تھا جب اس کا رکشہ مسلم ٹائون کچہری روڈ کے قریب پہنچا تو اچانک تار شارٹ ہونے سے رکشہ میں آگ بھڑک اٹھی آگ لگتے ہی جلیل نے رکشہ کو روک کر اس میں سوار بچوں کو نیچے اتارنے کی کوشش کی اس دوران وہ جھلس کر معمولی زخمی ہو گیا تاہم فائر بریگیڈ کی گاڑی نے بر وقت موقع پر پہنچ کر آگ کو بھجا یا تاہم رکشہ جل کر مکمل تباہ ہو گیا رکشہ می سوار طالب علم محفوظ رہے مقامی پولیس بھی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اوت آگ لگنے کی تحقیقات شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :