چیئرمین صوبائی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا نوتعمیر شدہ گھمکول روڈ کا معائنہ

بدھ اپریل 22:39

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) چیئرمین صوبائی سٹنڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ کوہاٹ کی تمام سٹرکوں کی بحالی اور تعمیر نو کا کریڈٹ تحریک انصاف کی موجودہ صوبائی حکومت کو جاتاہے، صوبائی حکومت عوام کو ہر سہولت فراہم کرنے لئے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار عالیہ گھمکول شریف کی سڑک پر اسفالٹ ڈالنے کا کام مکمل ہونے پر اس کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چند دن قبل مذکورہ روڈ کوجلد کارپیٹڈ کرنے کا حکم دیاتھا۔واضح رہے کہ دربار عالیہ گھمکول شریف پرعام دنوں کے علاوہ ہر سال عرس تقریبات میں شرکت کے لئے پورے ملک سے لاکھوں زائرین آتے ہیں۔دربار کو جانے والی سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور اس پر جگہ جگہ گڑھے بن چکے تھے جس سے یہاں آنے والے زائرین کو مشکل کا سامنے کرتا پڑتا تھا تاہم اب سٹرک پہلے سے زیادہ چوڑی اور پوری طرح کارپیٹڈ ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :