ضلعی انتظامیہ کے بازاروں پر چھاپے، گرانفروشی پر مالکان کو جرمانے

بدھ 25 اپریل 2018 22:39

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدیت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرصاحبزادہ سمیع اللہ نے ٹی ایم اے دفتر کے ساتھ واقع چکن مارکیٹ اور کرایانہ سٹورز پر اچانک چھاپہ مارا اورنرخنامے چیک کرنے کے علاوہ صفائی کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا۔انہوں نے صفائی کاا ہتمام نہ کرنے،نرخنامے نہ رکھنے اور گرانفروشی کرنے والے مالکان کوموقع پر جرمانے کیے اور بعض کو انتباہ بھی جاری کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ سمیع اللہ کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے عوام کو ارزاں قیمتوں پر معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور اس فرض کی ادائیگی میںکوئی کسر نہیں اٹھارکھے گی۔دریں اثناء انہوں نے عوامی شکایات پرگڑھی رسالدار کا بھی دورہ کیا ۔جہاں متعلقہ محکموں کے حکام اور عام لوگ بھی موجود تھے۔سمیع اللہ نے مقامی آبادی کو یقین دلایا کہ نکاسی آب کی نالیوں کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی جبکہ اس حوالے خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے اور محکمے نے ہماری تجویز سے اتفاق بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :