گلگت،12 گراں فروش دکانداروں کو جیل، 5 سبزی فروشوں پر بھاری جرمانہ عائد

بدھ 25 اپریل 2018 22:49

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ایگزیکٹو مجسٹریٹ اصغر خان نے 12 گرانفروش دکانداروں کو جیل اور 5 سبزی فروشوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز میونسپل ڈاکٹر مشتاق عالم نے پولیس کے ہمراہ دکانوں پر چھاپہ مارا اور گراں فروشی کرنے کے جرم میں گرفتار کر کے ایگزیکٹو مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان کی عدالت میں پیش کیا۔ ایگزیکٹو مجسٹریٹ نے سمری ٹرائل کرتے ہوئے گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر جرم ہونے پر دفعہ 3/7 کے تحت دکانداروں کو جیل اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔