گلگت بلتستان میں تعلیم کے شعبے میں 600 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری

بدھ 25 اپریل 2018 22:49

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) گلگت بلتستان میں تعلیم کے شعبے میں 600 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے، ان آسامیوں پر بھرتیاں یکم جولائی سے عمل میں لائی جائیں گی۔ لیکچرار، ٹی جی ٹی، گریڈ ون، لیب اسسٹنٹ سمیت مختلف گریڈ کی آسامیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے پی سی فور کے تحت3800 نئی بھرتیوں کی سفارش کی تھی تاہم طویل عرصہ گزرنے کے بعد ان پوسٹوں میں سے چھ سو آسامیوں کی یکم جولائی سے باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ان آسامیوں پر بھرتیوں سے گلگت بلتستان میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے مل جاینگے اور علاقے سے بے روزگاری کے خاتمے میں بھی کافی حد تک مدد مل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :