ڈپٹی کمشنر پشاور کا نابینا سکول برائے مرد و خواتین کا دورہ،سہولیات پر اطمینان کا اظہار

بدھ 25 اپریل 2018 22:49

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ؂ ڈپٹی کمشنر پشاورڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بدھ کے روز محکمہ سوشل ویلفیئر، نابینا سکول برائے مرد و خواتین، دارلکفالہ ، چائلڈ پروٹیکشن کمیشن، ویلفیئر ہوم اور دیگر کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئرمحمدیونس آفریدی، ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس آمیر خان، اکائونٹس آفیسر عالمزیب خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور کو سوشل ویلفیئر کے اداروں میں داخل افراد کو دی گئی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے ویلفیئر ہوم اور دیگر اداروں میں داخل بچوں اور افراد سے سہولیات اور سٹاف کے روئیے کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی اور ان کی جانب سے اطمینان پر خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور نے ڈی او سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ ان افراد کو بہتر سہولیات دی جائیں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

ڈی او سوشل ویلفیئر نے بتا یا کہ وہ خود ان اداروں کا مسلسل دورہ کر تے ہیں اور بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس کو ہدایت کی کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے بجٹ اور دیگر ضروریات کو پہلی فرصت میں پورا کیا جائے ۔ انھوں نے ڈی او سوشل ویلفیئر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کر وائی۔

متعلقہ عنوان :