مرکنٹائل ایکس چینج میں 8.487 ارب روپے کے سودے

بدھ 25 اپریل 2018 22:49

مرکنٹائل ایکس چینج میں 8.487 ارب روپے کے سودے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کو پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,456 کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 8.347 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,850 رہی،سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 2.326 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.956 ارب روپی, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.373ارب روپی, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 729.596 ملین روپی, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 672.132 ملین روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت 528.925 ملین روپی, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 478.468 ملین روپی, کاپرکے سودوں کی مالیت 117.005 ملین روپی, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 77.600 ملین روپی, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 66.963 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 19.093ملین روپے رہی،ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 290 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 140.244 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :