پاکستان کے پہلے جی کلاؤڈ کی تیاری کیلئے معاہدہ

بدھ اپریل 22:49

پاکستان کے پہلے جی کلاؤڈ کی تیاری کیلئے معاہدہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) انٹرپرائز سافٹ ویئر میں صف اول موجد VMware Inc. (NYSE: VMW) نے نیشنل ٹیلی کمیو نیکیشن کارپوریشن کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ ملک کے پبلک سیکٹر کے آئی ٹی انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والوں کی مدد کرے گا ۔

(جاری ہے)

VMware کی ڈیجیٹل فاؤنڈیشن کے ذریعے نیشنل ٹیلی کمیو نیکیشن کارپوریشن کلاؤڈ کو اپنانے کی حکومتی صلاحیتوں میں توسیع کرے گی، وسیع تر جدت کو یقینی بنائے گی، کلاؤڈ پر مبنی سروسز تک رسائی آسان بنائے گی اور عوام کو بہتر اور تیز ڈیجیٹل سروس فراہم کرے گی۔

معاہدے کے تحت VMware نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو بااختیار بنائے گا کہ وہ حکومتی پبلک کلاؤڈ کو تیار کرے جو Infrastructure-as-a-Service، Disaster-Recovery-as-a-Service اور Enterprise Mobility Management سلوشنز فراہم کرے گا، ان سروسز کا مقصد لچک، تیز تر پیمائش اور نقل و حرکت ہے جبکہ یہ کسی بھی انسانی غلطی یا قدرتی تباہی کے نتیجے میں کم ترین ڈاؤن ٹائم اور مناسب بیک اپ میں معاونت کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :