سی ڈی سی نے ڈیوڈنڈ کی تفصیلات ای میل کے ذریعے فراہم کرنا شروع کردیں

بدھ 25 اپریل 2018 22:49

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) سرمایہ کاروں کو مزید سہولت دینے کیلئے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے حصص یافتگان کو ڈیوڈنڈ رپورٹ ای میل کے ذریعے بھیجنی شروع کردی ہیں۔لسٹڈ کمپنیز کی جانب سے اداکئے جانے والے ڈیوڈنڈ کی تفصیلات متعلقہ رجسٹرار کی جانب سے سی ڈی سی کے ای سروس پورٹل پراپ لوڈ ہوتے ہی حصص مارکیٹ کے سرمایہ کار اپنے ڈیوڈنڈ، زکوٰة اور ٹیکس کٹوتی رپورٹ بذریعہ ای میل حاصل کرسکیںگے۔

یہ ای میل بک انٹری سیکیوریٹیز کی صورت میں حصص یافتگان کو ان کے سی ڈی ایس اکائونٹ میں رجسٹرڈای میل پتے پر بھیجی جاتی ہیں اور فزیکل سیکیوریٹیرزکی صورت میں یہ ای میل شیئر رجسٹرارکے پاس رجسٹرڈ ای میل پتے پر بھجوائی جاتی ہیں۔یہ رپورٹ اور شیئر ہولڈرز کے ڈیوڈنڈ کی ہسٹری اور مزیدمعلومات ڈیوڈنڈ رپازٹری https://eservices.cdcaccess.com.pk/public/index.xhtml پر بھی دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

سی ڈی سی نے ای سروس رجسٹریشن مرحلے کو بھی مزید آسان بنادیا ہے۔ اس طرح اب صارفین آسانی سے ای پورٹل کو استعمال کرکے اپنے ڈیوڈنڈ کی تفصیلات جان سکتے ہیں۔ اس امر پر غور کرتے ہوئے کہ کچھ سرمایہ کار ابتدائی طور پرالیکٹرانک طریقے سے معلومات حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کر سکتے ہیں،سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سی ڈی سی کواحکامات دیے ہیںکہ لسٹڈ سیکوریٹیزکے issuersکو ہدایت کریں کہ 10اپریل 2018سی30جون2019تک اعلان کردہ پہلے کیش ڈیویڈنڈکی تفصیلات کی فزیکل رپورٹ بھی سرمایہ کاروں کو فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :