کوئٹہ،کنٹرولر بلوچستان بورڈ کا اسلامیہ کالج ، اسلامیہ سکول، سپیشل سکول، سائنس کالج کے اچانک دورے ، نقل کر تے ہوئی4 طلباء کے پیپرز کینسل کر دیئے

بدھ اپریل 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) کنٹرولر بلوچستان بورڈ کوئٹہ سید عبداللہ شاہ غرشین نے آج دوسرے دن اسلامیہ کالج ، اسلامیہ سکول، سپیشل سکول، سائنس کالج کے اچانک دورے کئے نقل کر تے ہوئی4 طلباء کے پیپرز کینسل کر دیئے سپروائزری سٹاف کو سختی سے ہ دایت جاری کی نقل کسی صورت نہیں ہونے دینگے موبائل استعمال کرنے پر پابندی ہے خلاف ورزی پر مذکورہ طالب علم کے خلاف سخت کا رروائی ہو گی اگر کسی بھی امتحانی مرکاز میں موبائل فون برآم دہو اتو عملے کو فارغ کر دیا جائیگا قلعہ سیف اللہ اینڈ ڈگری کالج کے امتحانی مرکز میں ڈپٹی کمشنر نے دورہ کیا اس طرح صوبے بھر میں امتحانات پرامن طریقے سے جاری ہیں کسی بھی امتحانی مرکز میں بد نطمی کی شکایات نہیں ملی فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند اور بوٹی ما فیا مایوس نظر آئے نقل جیسے ناسور سے چھٹکارا پا کر ہی دم لیں گے۔