کوئٹہ پاسپورٹ آفس انتظامیہ پاسپورٹ کی اجراء میں غیر ضروری شرائط ملکی، غیرملکی کا ثبوت کا بہانے بنانا رہاہے نوٹس لیا جائے،عوامی نیشنل پارٹی

بدھ اپریل 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ با چا خان مرکز سے جاری کیا گیا بیان میں محکمہ داخلہ کا اعلیٰ حکام کی توجہ مبذول کر اتے ہوئے کوئٹہ پاسپورٹ آفس کے انتظامیہ وذمہ داروں پر شدید تنقید کر تے ہوئے بالخصوص پشتون غیور عوام کا پاسپورٹ کی اجراء میں غیر ضروری شرائط ملکی، غی رملکی کا ثبوت کا بہانہ بنا کر روڑے اٹکائے جا رہے ہیں اور تمام تر ثبوت کی فراہمی پر بھی مشکلات سے دوچار کر کے رشوت خوری کے لئے بے جا راہ ہموار کر رہے ہیں پشتون عوام کی پگڑھی، داڑھی، ٹوپی، چادر کو دیکھ کر ان کی قومی شناخت وبال جان بنا کر غیر ملکی مہا جر کی لوازمات دیا جا رہا ہے یہی رویہ نادرا حکام اور انتظامیہ کا بھی ہے جو شناختی کارڈ کی اجراء میں غیر ضروری شرائط کا بہانہ بنا کر شناختی کارڈ کو بنانے کو پل الصراط بنا کر پشتون غیور اولس کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا ئے ورنہ پارٹی اپنی محبوب عوام کی اس بے جا تذلیل کو برداشت نہیں کر سکتی اور اپنی محبوب عوام کی بر ھق مطالبہ کو دیکھتے ہوئے ان سے مل کر شدید احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے پاسپورٹ اور نادرا انتظامیہ کے خلاف ہر قسم کی شدید احتجاج ،رد عمل اور اعلیٰ عدالت سے بھی رجوع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :