واٹربورڈ نے صنعتوں کو زیر زمین پانی کی فراہمی کیلئے باقاعدہ پالیسی کا اعلان کردیا

بدھ 25 اپریل 2018 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) واٹربورڈ نے صنعتوں کو زیر زمین پانی کی فراہمی کیلئے باقاعدہ پالیسی کا اعلان کردیا ہے ، مرتب کردہ نئی پالیسی کے مطابق زیر زمین پانی صرف لائنوں کے زریعہ ہی فراہم کرنے کی اجازت ہوگی،زیرزمین پانی فراہم کرنے والے متعلقہ انڈسڑیز ایسوسی ایشن کے زریعہ اجازت نامہ کیلئے رجوع کرسکتے ہیں،پانچ ایام کار کے دوران اجازت نامہ کیلئے رجوع کرنا ہوگا ،مقررہ مدت کے بعد زیر زمین پانی کی فراہمی کو غیرقانونی تصور کیا جائے گا،پالیسی پر عمل نہ کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا ،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ نے صنعتوںکو زیر زمین پانی کی فراہمی کیلئے باقاعدہ پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق صنعتوں کو زیر زمین پانی فراہم کرنے والے ڈسٹری بیوٹروں کو خود کو باقاعدہ ریگولرائز کرانا ہوگا ، اس ضمن میں متعلقہ صنعتوں کی ایسوسی ایشنوں کے ذریعے واٹربورڈ سے رجوع کرنا ہوگا ،مطلوبہ بور کی وضاحت ضروری ہوگی،زیر زمین پانی کی فراہمی کا نظام واٹربورڈ کے فراہمی آب کے نظام سے مخصوص فاصلے پر ہونا چاہئے اور ان پر باقاعدہ میٹر نصب کرکے ماہانہ بلنگ کی جائے گی،زیر زمین پانی صرف لائنوں کے زریعہ ہی فراہم کرنے کی اجازت ہوگی،درخواستوں کو جانچ پڑتال کے بعد منظور کیا جا ئے گا ،درخواستیں پانچ ایام کار (کام کے دنوں ) میں موصول ہوجانی چاہئیں،معیاد گزرنے کے بعد ریگولرائزیشن نہ کرانے والوں کیخلاف واٹربورڈ بھرپور کریک ڈاؤن کرے گا اور ان کے خلاف پانی چوری کے قانون 14/Aکے تحت مقدمات کا اندراج بھی کرایا جائے گا جس کی سزا دس سال قید یا دس لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :