شہریوں کوٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی سہل بنائی جائے، خالد محمود شیخ

حکومت کے مقررہ اور کمرشل نرخ پر50,50فیصد ٹینکروںکی فراہمی کے فارمولے پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہئے ، ایم ڈی واٹر بورڈ

بدھ 25 اپریل 2018 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) ایم ڈی واٹربورڈخالد محمود شیخ نے کہا ہے شہریوں کوٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی سہل بنائی جائے ،حکومت کے مقررہ اور کمرشل نرخ پر50,50فیصد ٹینکروںکی فراہمی کے فارمولے پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہئے ، ڈی سی کوٹہ کے تحت ٹینکروں کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،عملہ ٹینکروں کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئے ، یہ ہدایات ایم ڈ ی واٹربورڈ نے واٹربورڈ کے مختلف ہائیڈرنٹس کے اچانک دورے کے موقع پر موجود افسران اور عملے کو دیں ،ان کے ساتھ واٹربورڈ کے اعلیٰ افسران بھی تھے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے ہائیڈرنٹس کے دورے کے دوران عملے کی حاضری اور ٹینکروں کی فراہمی کا تمام ریکارڈ بھی چیک کیا ،ہائیڈرنٹس پر نصب میٹروں کا معائنہ کیا اور ہائیڈرنٹس پر ٹینکروں کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے ان کے مسائل بھی معلوم کیئے اس موقع پرایم ڈی واٹربورڈ نے ہائیڈرنٹس انچارجز کو ہدایت کی کہ ٹینکروں کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کو فوری ٹینکروں کی فراہمی ممکن بنائی جائے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ، انہوں نے کہا کہ طے شدہ معاہدے کے تحت گورنمنٹ اور کمرشل نرخ پر 50,50 فیصد ٹینکروں کی فراہمی ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس کا باقاعدہ پابندی کے ساتھ مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے ، نیز ڈپٹی کمشنرز کوٹہ کے تحت مقررہ تعدادمیں متاثرہ علاقوں کو پانی کی فراہمی ہر صورت ہونی چاہئے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے شہریوں سے ملاقات کے دوران ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واٹربورڈ شہریوں کو لائنوں کے ذریعے ان کے گھروں تک پانی کی فراہمی یقینی بنانا چاہتا ہے اس ضمن میں بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :