کوئٹہ،قتل ودیگر کے مقدمات میں نامزد رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران عدالت میں پیش ، سماعت7 مئی تک ملتوی

بدھ 25 اپریل 2018 22:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قتل ودیگر کے مقدمات میں نامزد رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران عدالت میں پیش کیس کی سماعت7 مئی تک ملتوی کر دی گئی استغاثہ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالتi میں قتل کیس کی سماعت ہوئی مقدمات میں نامزد رکن صوبائی اسمبلی عبدالرحمان کھیتران عدالت میں پیش ہوئے سرکار کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر زاہد علی خان نے کیس کی پیروی کی سردار عبدالرحمان کھیتران کے بیٹے کی گرفتاری وریمانڈ کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہو سکی عدالت نے کیس کی سماعت7 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔