سی ای او حیسکو رحم علی اوٹھو کا حیسکو کمپلینٹ سینٹر قاسم آباد ڈویژن کا اچانک دروہ

بدھ 25 اپریل 2018 22:54

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو کا حیسکو کمپلینٹ سینٹر قاسم آباد ڈویژن کا اچانک دروہ کیا۔ کسٹمر سروس انچارج فیاض احمد کو فرائض میں کوتاہی برتنے پر شوکاز نوٹس دیا گیا اور معطل کرکے سپرنٹنڈنگ انجینئر حیدرآباد کے دفتر میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے، اس کی جگہ سید ناصر شاہ کو کسٹمر سروس سینٹر قاسم آباد کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حیسکو چیف نے 9صارفین کی بجلی شکایات خود سنیں، جس میں سے 5 صارفین کی شکایات کو موقع پر حل کیا گیا باقی 4 شکایات کو فوری طور پر مروجہ قانون کے تحت جلد از جلد حل کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ اس موقع پر حیسکو چیف نے کہا کہ صارفین کی شکایات خوش اخلاقی سے سننا ہمارا فرض ہے ، اور صارفین سے بہتر اخلاقی طریقے سے نرم لہجے میں گفتگو کی جائے اور صارف کی شکایات کا باقائدہ رجسٹر میں اندارج کریں اور صارف کو شکایت رسید بھی دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملازم وافسر کی کوتاہی قطعاً برادشت نہیں کی جائے گی ان کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انکوائری مکمل ہونے پر انہیں میجر یا مائنر سزائیں قانون کے مطابق تجویز کی جائیں گی۔ بجلی چوری کا خاتمہ ادارے اورملک کیلئے ضرورت بھی ہے اور اولین ترجیح ہے اور اس کی روک تھام ہنگامی بنیادو ں پر کی جارہی ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی کہ بجلی چوری سے اجتناب کیا جائے اور بجلی چوری کی روک تھام میں حیسکو سے تعاون کیا جائے اور بل فوری ادا کئے جائیں تاکہ ادارہ بہتر خدمات سرانجام دے سکے اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن قاسم آباد ظفر سولنگی بھی موجود تھے اس کے علاوہ حیسکو چیف نے ریونیو آفس حیسکو قاسم آباد کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر ریوینیو آفیسر نیک محمد جمالی کی غیر موجودگی میں اظہار برہمی کرتے ہوئے چیف کمرشل آفیسر محمود علی قائمخانی کو ہدایات دیں کہ مذکورہ افسر کے خلاف کارروائی کی جائے ، جس پر فوری طور پر نوٹس لیئے ہوئے چیف کمرشل نے اظہار وجوہ لیٹر جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :