مری شہر اور گردونواح کے علاقوں میں خصوصی صفائی مہم کا کام شروع کردیا ہے، حارث مرتضیٰ

بدھ اپریل 22:54

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اسسٹنٹ منیجر آپریشنز حارث مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے مری شہر اور گردونواح کے علاقوں میں خصوصی صفائی مہم کا کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مری میں موجود سرکاری اداروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں مری شہر کے ملحقہ علاقوں میں صفائی کا کہا گیا ہے جس میں پنڈی پوائنٹ سرفہرست ہے، اس صفائی مہم میں البائراک کمپنی کے اسسٹنٹ منیجر احسن شاہد،زونل آفیسر ساجد علی بھی اپنے عملے کے ساتھ بھرپورتعاون کررہے ہیں اور راولپنڈی سے بھی اضافی نفری بلائی گئی ہے۔ حارث مرتضیٰ نے بتایا کہ صفائی کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :