کسانوں کو باردانہ کی فراہمی اور گندم کی خریداری کے مراحل کو شفاف بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 25 اپریل 2018 22:54

گوجرانوالہ۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ کسانوں کو باردانہ کی فراہمی اور گندم کی خریداری کے مراحل کو سہل اور شفاف بنایا جائے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔تمام محکمے اور متعلقہ افسران گندم خریداری کو شفاف بنانے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کسانوں کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لیے محنت،تن دہی اور ایمانداری سے اپنا کردار ادا کریں ۔

محکمہ خوراک کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہو گا۔امسال گندم کی خریداری کے لیے 2لاکھ 21ہزار میٹرک ٹن ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے ضلع بھر میں 19سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں پر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم خریداری کے سلسلہ میں کیے جانے والے انتظامات اور پالیسی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )کیپٹن (ر)رانا محمد وقاص ،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز (سٹی رائو سہیل اختر،صدر رانا محمد جمیل،نوشہرہ ورکاں نویدالاسلام ورک،وزیر آباد فیصل عباس مانگٹ،کامونکی ماجد بن احمد )،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظہر حسین بلوچ ،ایس این اے تنویر عباس کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شریک تھے ، ڈپٹی کمشنرڈاکٹر عمر جہانگیر نے کہا کہ ضلع بھر میں گندم کی خریداری کے لیے 8بوری فی ایکڑ کے حساب سے چھوٹے کاشتکاروں کے حکومتی پالیسی اور گائیڈ لائن کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی کے مطابق باردانہ فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ باردانہ کے حصول کے لیے مجموعی طور پر 33261درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ان میں سے 2962درخواستیں سکروٹنی کے بعد نامکمل ہونے کی وجہ سے مسترد کر دی گئی ہیںجبکہ مزید جانچ پڑتال جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :