جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون ،12 ملزمان گرفتار

بدھ 25 اپریل 2018 22:56

قصور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) تھانہ راجہ جنگ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون ،دو اشتہاری مجرمان سمیت12جرائم پیشہ ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات ، ناجائز اسلحہ اور 30ہزا رروپے برآمد،مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل مہم کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز تھانہ راجہ جنگ پولیس نے کریک ڈائون کے دوران 10جرائم پیشہ ملزمان زاہد عرف کاکا،طفیل، یٰسین،آس محمد عرف آصف،اقبال،دلشاد مسیح عرف جج،عدنان عرف دانی، مشتاق عرف کاکا ،اقبال اور زاہد کو حراست میں لیکر ملزمان کے قبضہ سے 4.7کلوگرام چرس ،36بوتل ولائتی شراب ،20لیٹر دیسی شراب ، 30ہزار روپے اور اسلحہ ناجائز پسٹل 2عدد ،رپیٹر ایک عدد برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے جبکہ ایک روز قبل سنگین مقدمات میں ملوث دو اشتہاری مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیاتھا ۔

متعلقہ عنوان :