غلہ منڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، 240سے زائد ناجائز تعمیرات مسمار

بدھ 25 اپریل 2018 22:56

ملتان۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) مقامی انتظامیہ کی معاونت سے مارکیٹ کمیٹی ملتان اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت ملتان کی زیرنگرانی غلہ منڈی ملتان میں تجاوزات کیخلاف بھرپورآپریشن کرتے ہوئے 240سے زائد ناجائز تعمیرات کومسمارکرکے بھاری تعدادمیں سامان کو قبضہ میں لے لیاگیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹرزرعی مارکیٹنگ آصف رضانے بتایاکہ غلہ منڈی میں منی ٹرک اڈے، ڈرنگ کارنرز،کھوکھاجات اورکنٹین نادھندگان کیخلاف بھی آپریشن کیاگیاہے جبکہ غلہ اجناس کی سٹوریج کیلئے دیئے گئے گودام جہاں غیرقانونی ٹرک اسٹینڈ بنادیئے گئے تھے بھی ختم کرادیئے گئے ہیں ، آصف رضا نے بتایاکہ اس آپریشن کادوسرامرحلہ نادھندگان کیخلاف آپریشن ہوگا جس میں موقع پرہی دکانیں سیل کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :