اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ اپریل 23:02

اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز ..
بارسلونہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹومی روبریڈو اور جوم مونار پر مشتمل اسپینش جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اعصام اور راجر کو کوارٹرفائنل میں آج جمعرات کو برازیل کے مارسل میلو اور لیوکاز کیوبٹ کا چیلنج درپیش ہو گا۔

متعلقہ عنوان :